تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘میرے بال مت کاٹو’ بال کٹواتے ہوئے بچے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ہنس ہنس پھوٹ ہوجاتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا بچہ کٹواتے ہوئے رو روکر حجام کو کہہ رہا ہے کہ ’بس کرو میرے بال مت کاٹو‘۔

اکثر والدین کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے کمسن لخت جگر بال کٹواتے ہوئے ایسے دھوم مچاتے ہیں لیکن یہ لمحات بہت یادگار ہوتے ہیں، انہیں یادگار لمحات کو انشروٹ نامی بچے کے والد نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیھکتے وائرل ہوگئی جسے اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ جبکہ 20 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ رو رو کر کہہ رہا ہے کہ ’ارے زیادہ کیوں کررہے ہیں ہو، مت کرو ، ارے یار‘۔

بچے نے مزیدار انداز میں غصہ ہوتے ہوئے حجام کو مخاطب کیا’ارے بابرے کیا کررہے ہو،میں ماروں گا تم کو، میں تمھاری کٹنگ کردوں گا، میں بہت بڑا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -