اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

پاکستان بار کا غیرقانونی اقدام، سپریم کورٹ بار کا جوابی ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بار کے غیرقانونی اقدام پر سپریم کورٹ بار نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی رکنیت منسوخ کردی۔

سپریم کورٹ بار نے معاملہ جنرل باڈی کو بھجوا دیا ہے۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اقدام توہین عدالت ہے پاکستان بارسپریم کورٹ بار کا کنٹرول چاہتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کی رکنیت عبوری معطل کی جاتی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے7 ممبران کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حسن رضاپاشا، امجد شاہ، ریاضت علی سحر، طارق آفریدی، مسعودچشتی، احسن بھون اور قلب حسن شاہ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ممبر شپ معطل کرتے ہوئےحتمی منظوری کا معاملہ جنرل باڈی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے 10 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی۔ یوسف مغل، عدنان اعجاز شیخ، حفظہ بخاری، افضل مالک بلوچ، عامرصابر، یاسرظہور، سلیم اختر وڑائچ، محمد محسن ورک، منوج کمہار تجوانی اور عرفان میر کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

معطل کیےگئے 10 ارکان پاکستان بار کی ہدایت پر چل رہے تھے۔ پاکستان بارکی جانب سےمقررکی گئی سیکریٹری حفظہ بخاری بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں