منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عیدالاضحیٰ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اس حوالے سے این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ شہروں میں غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے یا چلانے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، منظورشدہ منڈیوں میں ایس اوپیز پر عملدآمد کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیاں بھی کی جارہی ہیں، ترجمان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ ماضی کی طرح اس سال بھی شہر قائد میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کی جانے لگیں، اختر کالونی مین کورنگی روڈ سے متصل سروس روڈ پر سیاسی و حکومتی سرپرستی میں عیدالاضحی کیلئے مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ کے احکامات پر کمشنر کراچی نے شہر قائد میں میں صرف 4 قانونی مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی ہے،ان میں مرکزی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر26 جون سے فعال ہے۔

مزید پڑھیں : کمشنر کراچی نے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی

عید الاضحی کے لیے ملیر 15 پر قائم مویشی منڈی 16 جولائی سے فعال ہو چکی ہے، ابراہیم حیدری میں مویشی منڈی یکم جولائی کو قائم کی گئی تھی، مواچھ گوٹھ مویشی منڈی 13 جولائی سے قائم ہے،ہمدرد یونیورسٹی کے قریب،ضلع وسطی، جنوبی اور کورنگی میں کوئی مویشی منڈی قائم کرنے کی امسال اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والی بارش نے مویشی منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر پانی پھیر دیا، کیچڑ، گندگی سے خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان ہیں، منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش پر کسی کا زور نہیں، یہ اللہ کی رحمت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں