پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

قرضہ دینے والی غیرقانونی ایپس کیخلاف بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایس ای سی پی نے ملک میں موجود تمام غیرقانونی آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایسی 120 ایپس کو بند کرادیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ گوگل اور پی ٹی اے کے تعاون سے پلے اسٹور پر120ایپ کو بند کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرقانونی ایپس میں صارفین کو گمراہ کن معلومات فراہم کرنے پرکارروائی کی گئی، ڈیٹا پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزیوں اور وصولی کے طریقہ کار کی شکایات درج کرائی گئی تھیںْ

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق لائسنس یافتہ اور نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو سخت کیا گیا ہے، غیرمجاز اور غیرقانونی قرضوں کی ایپ کو بند کرنے کیلئے اقدامات بھی کیے۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی کی جانب سے غیرقانونی ایپس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی ترجمان نے مزید بتایا کہ گوگل نے پاکستان کیلئے قرضہ ایپ کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، گوگل صرف ایس ای سی پی سے منظور ایپس کو پلے اسٹور پرجگہ فراہم کرے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں