تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‏‘ناجائز منافع خور عوام کے دشمن ہیں، سختی سے نمٹا جائے‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناجائز منافع کمانے والے عوام کے دشمن ہیں ریاست ان عناصر کے خلاف ‏سخت کارروائی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف اجلاس ہوا جس میں ‏وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہزاد اکبر، شہباز گل اور سینئر افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیراسلم اقبال اور چیف سیکریٹری پنجاب نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم ‏نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ ‏

وزیراعظم نے کہا کہ شوگر ملز کی نگرانی کیلئےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے سسٹم نافذ کیا ‏جائے تاکہ چینی کی اصل پیداوارکاپتا چلایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے عوام کے دشمن ہیں ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے ‏گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔