سکھر : احتساب عدالت نے سرکاری ادارے میں درجنوں غیرقانونی بھرتیاں کرنے والے سابق افسر کو کڑی سزا سنادی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت نے سانگھڑ میں 94غیرقانونی بھرتیاں کرنے پر سابق ڈی ایچ اوکو سات سال قید اور10کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام حسین انڑ کو احتساب عدالت نے سزا سنائی احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ملزم ڈاکٹر غلام حسین انڑ کیخلاف بغیر اشتہار دیئے نوکریوں کی بھرتی کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا، ضلع میں گریڈ ایک سے گریڈ 5 کی 94بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ سنایا گیا، عدالت کی جانب سے سزا سنانےکے بعدملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔