تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غیرقانونی قیام و ملازمت! سعودی عرب میں 56 لاکھ سے زائد تارکین وطن گرفتار

ریاض : سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہوکر ملازمت کرنے والے 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد پکڑے گئے۔

بہتر مستقبل اور اچھی ملازمت کا خواب دل میں سجائے خلیجی ممالک میں داخل ہونے کےلیے بہت سے تارکین وطن غیرقانونی طریقہ کار اپناتے ہیں، جس کے بعد قانون کی گرفت سے بچنے کےلیے انہیں ملازمت بھی چھپ کر کرنی پڑتی ہے اور پکڑے جانے پر ملک بدری اور قید کی سزا کا سامنا ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر ریاست میں قیام کرنے اور کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے تحت 56 لاکھ 15 ہزار 884 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 43 لاکھ 4 ہزار 206 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے جب کہ 802125 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور 509553 تارکین وطن نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 116908 افراد کو سعودی سرحدوں کی دراندازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں سے 43 فیصد یمنی، 54 فیصد ایتھوپین جب کہ 3 فیصد گرفتار شدگان کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

اسی طرح 9508 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے اور 8222 افراد وہ ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت اور پناہ دے رہے تھے۔

غیر قانونی تارکین میں سے 1553667 افراد قانونی چارہ جوئی کے بعد ملک سے بے دخل کر دیا گیا ہے جب کہ باقی گرفتار شدگان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -