بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش، بھارتی شہری کو ساڑھے 3ماہ قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مقامی عدالت نے بھارتی شہری کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش رکھنے پر ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈيشل مجسٹریٹ اجمل خان نے کیس کی سماعت کی ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریحان الرحمٰن کو مشکوک حرکات پر کینٹ کے علاقہ آراے بازار سٹاپ سے نو ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے، ملزم پر جاسوسی کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی گئی مگر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا۔

عدالت نے بیانات اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد مجرم ریحان الرحمٰن کو تین ماہ پندرہ روز قید کی سزا سناتے ہوئے مجرم کی سزا پوری ہونے پر اسے فوری طور پر ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں