تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

81 سالہ شخص نے دادا کی لاٹھی سے چوروں کی درگت بنادی

واشنگٹن : معمر جوڑا سمجھ کر گھر میں چوری کرنے والے لیٹروں کو لینے کے دینے پڑگئے، 81 سالہ شخص نے آئرش چھڑی سے چوروں کی درگت بنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست الینوئے میں پیش آیا جہاں ایک معمر شخص نے اپنے دادا کی لاٹھی سے تین چوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فیوز باکس چیک کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والا بہروپیا خاتون خانہ کو بہانے سے تہہ خانے میں لے گیا تاکہ اس کے دو ساتھی گھر کا صفایا کرسکیں۔

جیسے ہی خاتون اس نام نہاد الیکٹریشن کے ساتھ تہہ خانے میں پہنچی تو اوپر سے کچھ ٹوٹنے کی آوازیں آئیں جس پر انہوں نے اپنے 81 سالہ شوہر کو آواز دی۔

ڈین (شوہر) نے اپنی اہلیہ کی آواز پر کمرے میں دیکھا تو دو افراد گھر میں چوری کی کوشش کررہے تھے جبکہ تیسرا وہ بہروپیا الیکٹریشن تھا جو خاتون کے ساتھ اوپر پہنچ چکا تھا۔

عمر رسیدہ شخص نے اپنے دفاع میں اپنے دادا کی آئرش لاٹھی اٹھائی اور تینوں چوروں کی درگت بنادی۔

ڈین کہتے ہیں انہوں نے ایک چور کے سر پر لاٹھی دے ماری جو بہت زیادہ بدتمیزی کررہا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسے زیادہ چوٹ نہ لگی ہو۔

Comments

- Advertisement -