بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پنجاب کا ان پڑھ نوجوان یوٹیوب سے لاکھوں روپے کیسے کماتا ہے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور خصوصاً وہ نوجوان جو وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے معاشرے میں اپنا مقام بناکر اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی نوجوان اسامہ ہے جو پنجاب کے شہر چوک اعظم کا رہائشی ہے، اسامہ والدین کی مجبوریوں کے باعث تعلیم تو حاصل نہ کرسکا لیکن اپنی خداداد صلاحتیوں کی وجہ سے کسی سے کم بھی نہیں۔

اسامہ کو بچپن نہ تعلیم ملی نہ ہی کھیلنے کیلئے کھلونے ملے، اس کے باوجود نوجوان اسامہ بجلی کے کھلونے بنا کر لاکھوں روپے کمارہا ہے۔ اسامہ نے اس صلاحیت کو دوسروں کو سکھانے کیلئے اپنا یوٹیوب چینل بنا دیا۔

- Advertisement -

پنجاب کا 22سالہ ان پڑھ نوجوان اسامہ ایسی چیزیں بناتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں، جھولے ہوں یا چارہ بنانے کی الیکٹریکل مشین، اسامہ نے اپنے فن سے سب کو حیران کردیا۔

اس کی اس کاوش کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس کی دل کھول کر پذیرائی بھی کرتے ہیں۔ اسامہ اپنے الیکٹرک کھلونوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے یوٹیوب سے لاکھوں روپے کماتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کوثرعباس سید سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کوئی چیز دیکھتا تھا تو پہلے اس کی کاپی بنالیا کرتا تھا جس کے بعد اسے بجلی سے بنالیا کرتا تھا۔

باعزت طریقے سے اپنی روزی کمانے والا22سالہ ان پڑھ نوجوان اسامہ معاشرے میں پڑھے لکھے اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں