منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

میں آپ کے بینک سے کال کررہا ہوں! اس فراڈ سے کس طرح بچا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگوں کو اس طرح کی کال موصول ہوئی ہوگی جس میں کہا جاتا ہے میں آپ کے بینک سے کال کررہا ہوں، پھر جعلساز آپ سے رقم کا تقاضہ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سمپل مین کے نام سے ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسکیمر متاثرہ شخص کو 15 نمبرز پر مشتمل ایک نامعلوم موبائل فون کال موصول ہوتی ہے، فون کرنے والا پُرزور انداز میں کہتا ہے کہ وہ آپ کے بینک سے کال کر رہا ہے۔

جعلساز اس دوران دعویٰ کرتا ہے کہ صارف کے بینک اکاؤنٹ کی فوری تصدیق کی ضرورت ہے اور کال کرنے والا متاثرہ شخص کو ایک ویب سائٹ وزٹ کرنے کا کہتا ہے۔

- Advertisement -

متاثرہ شخص کے ویب سائٹ پر جانے کے بعد اسے ’یو پی آئی‘ کے ذریعے 8,999 روپے کی ادائیگی کرنے کو کہا گیا اور اسے کہا گیا کہ وہ اپنا UPI پن یہاں درج کرے۔

تاہم متاثرہ شخص کو اس دوران گڑبڑ کا اندازہ ہوجاتا ہے، فون کرنے والے صارف کو یقین دلانے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ پروٹوکول ہے اور اس طرح پیسے ڈیبٹ نہیں ہوں گے، اگر انکی رقم ڈیبٹ ہو جاتی ہے تو وہ شکایت بھی درج کرواسکتے ہیں۔

متاثرہ صارف جعلی نمبر سے آنے والے کالر کو کہتا ہے کہ وہ اس کال کو ریکارڈ کر رہا ہے اور پولیس میں اس کی شکایت درج کروائے گا۔

یہ تب ہے جب اسکامر نے جواب دیا کہ وہ واقعی ایک جعلی نمبر پر کال کر رہا ہے جس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، جس پر جعلساز کال منقطع کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو صارفین کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں اور عام لوگوں کو واقعی OTPs اور UPI پنوں کے لیے نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز پر کسی طور بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے نہ انھیں کوئی معلومات فراہم کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں