تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت، آن لائن کلاس چھوٹنے پر طالبہ نے خود کو آگ لگالی

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن کلاس چھوٹنے پر نویں جماعت کی طالبہ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے مالا پورم ضلع میں ٹی وی اور اسمارٹ فون نہ ہونے کے سبب آن لائن کلاس چھوٹنے پر نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سالہ دیویکا بالا کرشنن کی لاش پڑوس میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی، وہ سہ پہر ساڑھے تین بچے سے لاپتا تھی، لڑکی کے کمرے سے ایک پرچہ بھی ملا جس میں لکھا تھا ’میں جارہی ہوں۔‘

دیویکا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازم ہیں اور خرابی صحت کی وجہ سے کچھ عرصے سے کام پر نہیں جارہے تھے۔

Malappuram student commits suicide allegedly over missing online ...

لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی آن لائن کلاس چھوٹنے کی وجہ سے کافی افسردہ تھی، وہ ہمیں ٹیلی ویژن کی مرمت کے لیے کہہ رہی تھی تاکہ وہ آن لائن کلاس میں جاسکے لیکن ہمارے پاس ٹی وی کی مرمت کے لیے رقم نہیں تھی اور نہ ہی ہمارے پاس اسمارٹ فون ہے۔

وزیر تعلیم نے دیویکا کی موت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم نے طلبا کے گھروں پر سہولیات کے بارے میں ایک سروے کیا ہے اور غریب طلبا کے لیے محلے میں کلاس روم متعارف کروائے ہیں جن کے پاس ٹیلی ویژن یا اسمارٹ فون نہیں ہے وہ بھی کلاسز لے سکتے ہیں، آن لائن کلاسز کو بار بار ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

Comments

- Advertisement -