تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معذور بلی کے چلنے کی ویڈیو نے صارفین کی آنکھیں نم کردیں

سوشل میڈیا پر ایک معذور بلی کی واکر کے ذریعے پہلی بار چلنے کی وائرل ویڈیو نے لوگوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز شیئر ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین جذباتی ہوجاتے ہیں، ایسے ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس میں ایک بلی کو واکر کے ذریعے پہلی بار چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو کرسٹین نامی صارف نے انٹرنیٹ پر شیئر کی اور بلی کی معذوری و واکر کے ذریعے پہلا قدم اٹھانے کی کہانی کچھ اس طرح بتائی۔

کرسٹین نے بتایا کہ ان کی بلی جس کا نام کوبی ہے پیدائشی طور پر چلنے سے قاصر ہے جس کی وجہ Cerebellar Hypoplasia نامی بیماری ہے۔

اس بیماری میں دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ اعضاء کو درست طریقے سے حکم نہیں دے سکتا۔

کرسٹین نے بلی کو چلنے میں مدد کرنے کےلیے واکر بنانے کا فیصلہ کیا جس کی مالیت 400 ڈالر تھی اور اس مقصد کےلیے کوبی کی مالکن نے گو فنڈ نامی پیج بنایا۔

کرسٹین کو توقع تھی کہ پیج سے 400 ڈالر جمع ہوجائیں گے لیکن امید کے برخلاف کچھ ہی وقت میں گو فنڈ نامی پیج کی مدد سے 1313 ڈالر کی رقم جمع ہوگئی۔

کرسٹین نے کوبی کےلیے واکر خریدی اور واکر کی مدد سے اس کے پہلا قدم اٹھانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں جب کہ ہزاروں صارفین کے تبصرے بھی جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -