ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایمان مزاری ، ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش کیا ، پراسیکیوٹرراجانوید نے دونوں کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹرراجانوید نے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان میں آنا اہم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا ہوا، دونوں نے بیرئیرز ہٹائے اور عوام کو اشتعال دلایا، ویڈیوکی فرانزک کرانا ضروری ہے۔

راجا نوید کا کہنا تھا کہ معروف وکیل اور ان کے شوہر کے ساتھ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے مقدمے کا متن پڑھا گیا اور کہا گیا کہ دونوں نے غیر قانونی طور پر بیریئرہٹانےکی کوشش کی ، استدعا کی ویڈیو کا جائزہ اور وائس میچ کرانی ہے ، ریمانڈ دیا جائے۔

معروف وکیل اور ان کے شوہر کے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے ، عطاء اللہ کنڈی کی جانب سے مقدمے میں لگے سیکشن 7 پرسوال اٹھا دیا اور کہا کہ بیریئر ہٹانےکی کوشش کی مگر دہشتگردی کی دفعات لاگونہیں ہوتی، دونوں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کامقدمہ بنتا ہے۔

کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں اے ٹی سی نے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں