جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا، شاداب خان نے کہا کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم ایک ہوکر پاکستان کے لیے کھیل رہی تھی، کپتانی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔

عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو میں بھی نہ کھیلتا، ورلڈ کپ میں اسپنرز کی کارکردگی بری نہیں تھی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کرکٹ پر بات کرنی چاہئے ذاتیات پر حملہ نہیں کرنا چاہئے، بھارت سے میچ کو لوگ جنگ کی طرح لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کپتانی چھوڑنے کا ارادہ نہیں، حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

انہوں نے کہا کہ میرے سرفراز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بھارت سے میچ کے بعد سرفراز احمد نے میٹنگ بلائی سب نے اپنی رائے دی تھی، میٹنگ میں سرفراز نے کہا ہمیں کم بیک کرنا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کے میچ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، رن ریٹ کا زیادہ فرق نہ ہوتا تو سیمی فائنل میں ہوتے، 400 رنز کا فرق ختم کرنا مشکل تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع تھا۔

دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی، سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے، ہم نے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو ہرایا، آسٹریلیا ٹائٹل جیتنے کے لیے فیوریٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں