جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

’بابر اور رضوان سب کو غلط ثابت کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر عماد وسیم، بابر اعظم اور محمد رضوان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی حمایت کرتے ہوئے ناقدین پر زور دیا کہ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بابر اور رضوان کو ٹی 20 میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

36 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں ون ڈے یا ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات نہیں کررہا کیونکہ بابر نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین ریکارڈ حاصل کیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اس کی کارکردگی میں کوئی سوال نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان ٹی 20 میں واپسی کریں گے اور سب کو غلط ثابت کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعطم نے ورلڈ کپ 2021، 22 اور 24 میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی اور آخری بار دسمبر 2023 میں ٹی 20 میچ کھیلا۔

بابر اس کے بعد سے نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف سیریز سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم سے باہر ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر، رضوان اور شاہین کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں