اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بابر کی کپتانی سے متعلق عماد وسیم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی کے شو میں میزبان نے پوچھا کہ عماد وسیم اگر بابر اعظم آپ فون کرکے کہیں کہ مجھے مشورہ دو میں کیا کروں؟

عماد وسیم نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ ہار جاتے ہیں تو آپ کو خود ہی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، صرف بابر ہی اگر کوئی بھی کھلاڑی بطور کپتان ڈیلیور نہیں کرسکا ہے تو اسے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

- Advertisement -

محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم کپتانی چھوڑ کر ایک مثال قائم کریں آج نہیں تو کل کپتانی چھوڑنی ہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کپتانی چھوڑ دینی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ بابر کو چاہئے کہ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں کھیلیں۔

عبد الرزاق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے دیکھیں وہ بھی کپتانی سے علیحدہ ہوکر کتنا اچھا پر فارم کررہا ہے۔ دھونی نے بھی کپتانی چھوڑ کر بہت اچھا پر فارم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں