دبئی : پاکستانی کرکٹرعمادوسیم کا کہناہےکہ وہ اپنی بیٹنگ پر بہت محنت کررہے ہیں اور وہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کابھی حصہ بننا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم جنہوں نےگزشتہ ایک سال کےدوران بے پناہ شہرت حاصل کی ہے اور وہ اب تک 18ایک روزہ جبکہ 15ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
پاکستانی کرکٹرعماد وسیم کاایک پروگرام کےدوران کہناتھاکہ ان کےساتھ پسندیدہ کھلاڑی کا ٹیگ اب بھی موجود ہےکیونکہ بہت سے کھلاڑی انہیں پسندکرتے ہیں۔
عماد وسیم کا کہناتھا کہ وہ اپنے آپ کوآل راؤنڈر نہیں کہیں گے کیونکہ وہ ابھی اپنی بیٹنگ پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ انہیں نہیں پتہ کہ کوچزاور سیلکٹرز ان کے متعلق کیا سوچ رہے ہیں لیکن فی الحال وہ اپنی تمام ترتوجہ اپنے کھیل کو مزید بہتربنانے پرصرف کر رہے ہیں۔
عماد وسیم نے مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی سےمتعلق سوال کےجواب میں کہاکہ کہ فی الحال ان کےذہن میں ایسا کوئی خیال نہیں ہے۔
واضح رہےکہ پاکستانی کرکٹرعماد وسیم کا کہناتھاکہ سرفراز احمد ان کےبہت اچھے دوست ہیں اور وہ ان کےساتھ 12سال تک کرکٹ کھیلے ہیں اور ان کے لیے ان کے دل میں بہت عزت ہے۔