جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) ٹوئٹر پر کرکٹر عماد وسیم نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 121 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔

- Advertisement -

عماد وسیم نے کہا کہ میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے 55 ون ڈے اور 66 ٹی 20انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لکھا کہ ’عماد وسیم پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات کے لیے شکریہ، مستقبل کی کوششوں کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘

اس سے قبل نیشنل ٹی 20 میں اسلام آباد کے ہیڈ کوچ جنید خان نے تصدیق کی تھی کہ عماد وسیم نیشنل ٹی 20 چھوڑ کر ٹی 10 لیگ کھیلنے جارہے ہیں۔

عماد کو جمعہ کو پی سی بی نے اسلام آباد کے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔ انہیں حارث رؤف کی قیادت میں کھیلنا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

عماد کراچی وائٹس کے خلاف ابتدائی میچ میں اسلام آباد کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں