منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

آل راؤنڈرعماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی متنازع ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹین لیگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے بے شمار خدمات ہیں، ٹی ٹین کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتا ہوں۔

عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا ساتھ دینے کا فیصلہ میرا ہے جس پر فخر ہے، بطور کھلاڑی ٹی ٹین لیگ کے فیصلے پر سلمان اقبال کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عماد وسیم نے 19 جولائی 2015 کو سری لنکا کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا، عماد 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا، افغان کرکٹرز لیگ میں حصہ نہیں لیں گے

دوسری جانب کرکٹ میں کرپشن کا نیا اسیکنڈل سامنے آنے کے بعد ٹی ٹین لیگ پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں، تجزیہ کاروں نے سوال کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ فکسنگ سے محفوظ نہیں تو کیا ٹی ٹین لیگ جیسی متنازع لیگ کرپشن سے پاک ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں