جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں دستیاب ہوں، فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

- Advertisement -

عماد وسیم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپسی کے فیصلے پر غور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے اور فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ ایوارڈز جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور دونوں نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر گفتگو کی تھی۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں