بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

بابر کی کپتانی میں ایک ٹائٹل تو جیتنا بنتا ہے، عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں ایک ٹائٹل تو جیتنا بنتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں عماد وسیم، فخر زمان، نسیم اور افتخار احمد  نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ مجھ پر کسی کھلاڑی کا کوئی پریشر نہیں ہے، کوشش ہے ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جیتنے جائیں، بابر اعظم کی کپتانی میں ایک ٹائٹل تو جیتنا بنتا ہے۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ صرف بھارت نہیں تمام میچز اہم ہیں۔

اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں میری پوزیشن مڈل آرڈر میں ہی بنتی ہے، کوشش ہوتی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کروں۔

افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کے لیے کافی پریکٹس کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں