لندن: برطانوی حکومت مسلمان خاتون نور النسا عنایت خان کو خراج تحسین پیش کرے گی، برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان خاتون کی تصویر 50 پاؤنڈ کے نوٹ پر شائع ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار مسلمان خاتون نور النسا عنایت خان کی تصویر 2020 میں برطانوی 50 پاؤنڈ کے نوٹ کی زینت بنے گی، نور النسا دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ کی سب سے بڑی جاسوس خاتون تھیں۔
خاتون کا نام نور النسا عنایت خان ہے لیکن برطانیہ میں انہیں ’نورا بیکر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ان پر الزام تھا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران انہوں نے فرانس میں رہتے ہوئے برطانوی افواج کے لیے جاسوسی کی تھی، جرمنی اس وقت پیرس پر قابض تھا۔
مسلمان خاتون نور النسا عنایت خان کو جاسوسی کے الزام میں جرمنی میں گرفتار کیا گیا تھا پھر انہیں جرمنی کے عقوبت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔
بینک آف انگلینڈ نے کرنسی نوٹ پر تصویر چھاپنے کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ انہیں برطانوی حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز جارج کراس سے بھی نوازا گیا تھا۔