ابوظبی : متحدہ عرب امارات کے خلاء نورد ھزاع المنصوری نے گزشتہ روز بین الااقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے کے بعد پہلی تصویر زمین کی عکس بند کرکے ارسال کی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے ھزاع المنصوری کا انتخاب کیاتھا، جو عالمی خلائی مشن کے187روزہ دورے پر 25 ستمبر کوروانہ ہوئے تھے۔
ھزاء المنصوری نے خلائی اسٹیشن سے تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آخر کار میں نے آسمان کے دوسری طرف جانے کے خواب کو پورا کرلیا، میں بین الااقوامی خلائی اسٹیشن سے زمین کی عکس بند کی گئی پہلی تصویر ارسال کررہا ہوں۔
ھزاع المنصوری بدھ کے روز اماراتی خلا نورد کی حیثیت سے 61، 62 خلائی مشن کی جانب دیگر ممبران کے ہمراہ قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 187 دن تک جاری رہنے والے خلائی مشن میں ھزاع المنصوری کے ہمراہ امریکی خلاباز جسیکا میر اور روسی خلاباز اولیگ اسکر یپو بھی ساتھ ہیں۔
ھزاء المنصوری کے خلائی سفر کا آغاز ہوتے ہی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ھزاع المنصوری کا خلائی سفر تمام عرب جوانوں کےلیےآگے بڑھنے کا پیغام ہے۔
محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا اگلا پڑاؤ مریخ ہے جس میں امید ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں مدد گار ثابت ہوگی۔