ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

چاند کے قریب سے راکٹ کے گزرنے کی تصاویر منظرعام پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: خلائی ادارے اسپیس ایکس کے راکٹ کے چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کے دلچسپ مناظر سامنے آگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ رات میں چاند کے ساتھ گزرتے راکٹ نے الگ ہی منظر پیش کیے جس کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

گزشتہ روز اسپیس ایکس نے مزید 60 انٹرنیٹ سیٹلائٹس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیے تھے، اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد، انتہائی مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خلائی مشن اسپیس ایکس کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا راکٹ تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچ پیڈ سے اڑنے کے ساتھ افگی تک پہنچنے کے بعد دیوہیکل خلائی جہاز گرنا شروع ہوا اور زمین پر واپس آنے والے کنٹرول گلائڈ پر آگرا، زمین پر گرنے سے پہلے خلائی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تاہم راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

ڈیٹا کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسپیس کمپنی کا کہنا تھا کہ اسٹار شپ راکٹ چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کے لیے مستقبل میں کام آئے گا۔

یاد رہے کہ اسٹار شپ راکٹ کی ٹیسٹ فلائٹ کے متعلق تخمینہ تھا کہ وہ 41 ہزار فٹ کی بلندی تک جائے گا تاہم یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں