ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ڈنمارک میں تصوراتی دنیا قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن : ڈنمارک حکومت نے مصنف ہانس کرسچن کی کہانیوں کو حقیقت میں ڈھال دیا، مشہور ترین مصنف کی کہانیوں پر مبنی تصوراتی دنیا ایک بار پھر سیاحوں کیلئے کھل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں تصوراتی دنیا کا ایسا عجائب گھر تعمیر کیا گیا ہے جہاں رائٹر کرسچن اینڈرسن کی لکھی گئی کہانیوں کی تصوراتی دنیا کی تزئین و آرائش جاری تھی جسے اب مکمل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہانس اینڈرسن کے آبائی شہر اوڈینس میں واقع میوزیم کو کرونا پابندیوں کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

- Advertisement -

دا لٹل مرمیڈ‘، ’دا سنو کوین‘ اور ’اگلی ڈکلنگ‘ سمیت ہانس اینڈرسن نے متعداد ایسی کہانیاں لکھی ہیں جن پر ڈزنی نے فلمیں، گانے اور کتابیں بنائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تزئین و آرائش سے قبل اس میوزیم کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ افراد سالانہ تھی جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق دوسرے ممالک بالاخصوص چین تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں