بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کادورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور  نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم آج پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے اور نمازمغرب پارلیمنٹ کی مسجد میں ہی پڑھائیں گے، اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرمذہبی اموراور دیگر حکام وفد کے ہمراہ ہوں گے۔

امام کعبہ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، امام کعبہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگراراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امام کعبہ کو حکام کی جانب سے اسمبلی آنے کی دعوت دی گئی تھی۔

امام کعبہ 9اپریل کو لاہور بھی تشریف لائیں گے جہاں وہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کی طرف سے دی جانے والی استقبالیہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔


مزید پڑھیں :  قرآنی تعلیمات اور رسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، امام کعبہ


گذشتہ روز امام کعبہ نے اضاخیل میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے صد سالہ اجتماع میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی، جن کی اقتدا میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اجتماع کے موقع پر امام کعبہ نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے، قرآنی تعلیمات اوررسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، اللہ کے ہاں اس کا مقام بلند ہے، جس میں تقویٰ زیادہ ہو، جبکہ قرآن ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے اور فرقہ واریت میں نہ پڑنے کا حکم دیتا ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے


یاد رہے کہ دو روز قبل امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سعودی وزیر مذہبی امور سمیت ایک بڑے وفد کے ہمراہ 5روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں