بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکرپنجاب اسمبلی اورگورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں جبکہ پاکستان علماکونسل کے دفتر اور مرکز جمعیت اہلحدیث کا دورہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور کا دورہ کریں گے، صوبائی وزیرمذہبی امورپیر سعیدالحسن اور علامہ طاہرمحموداشرفی ان کے ہمراہ ہوں گے، لاہور میں قیام کے دوران امام کعبہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی اورگورنرپنجاب چوہدری سرور سےملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے امام کعبہ متحدہ علمابورڈ ، پاکستان علماکونسل کےدفتر اور مرکزجمعیت اہلحدیث کا بھی دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی بادشاہی مسجد بھی جائیں گے اور نمازعشاجامع اشرفیہ میں پڑھائیں گے، امام کعبہ دیگراہم شخصیات سے بھی لاہورمیں ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہےامام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی ، نماز جمعہ کے خطبے میں کہا اسلام امن و امان سے رہنے کا درس دیتا ہے، اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے۔

مزید پڑھیں : اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی

امام کعبہ نے خطبے کے بعد نماز جمعہ کی امامت کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

گذشتہ روز امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےامام کعبہ کا استقبال کیا۔

امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے اور قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اپریل کو وہ علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں