اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

امام الحق نے اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشہ ازدواج میں منسلک ہونے والے قومی کرکٹر امام الحق نے اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کر دی۔

ایکس سابقہ ٹوئٹر پر امام الحق نے اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی دہے۔

انہوں نے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو واضح کیا ہے کہ اس انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سوا اہلیہ کا کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

- Advertisement -

لاہور میں امام الحق اور انمول کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق کپتان سمیت قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بابر نے امام کے ساتھ ولیمے کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کی۔ بابر اعظم نے لکھا کہ ’زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر میں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔‘

واضح رہے کہ انمول اور امام کے ولیمے کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، مصباح الحق، چیف سلیکٹر وہاب ریاض، انضمام الحق، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، عثمان قادر، عابد علی، کامران اکمل، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان اور قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہندی سے ہوا تھا جس کے بعد قوالی نائٹ، بارات اور پھر ولیمے کی تقریب ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں