تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ان فارم اوپنر امام الحق ہیمسٹرنک انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 354 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے تاہم قومی ٹیم کی دوسری اننگ کے آغاز سے قبل ہی ان فارم اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں اور انہیں ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

امام الحق نے گزشتہ ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی تاہم جاری ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کرچکا ہے جب کہ ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 354 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو یادگار بنا لیا

پاکستان کو سیریز کی شکست ٹالنے کے لیے میچ بچانا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -