جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

امام الحق نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

345 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اوپنر امام الحق 12 رنز بنا کر مدھوشنکا کو وکٹ دے بیٹھے۔

تاہم امام الحق نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امام الحق کیریئر کی 67 اننگز میں دوسرے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹر شائے ہوپ نے بھی 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 67 رنز کا سہارا لیا جبکہ فخر زمان نے بھی 67 اننگز میں 3 ہزار رنز مکمل کیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 3 ہزار رنز 68 اننگز میں مکمل کیے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں