پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کیا امام الحق کراچی ٹیسٹ کھیل پائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم  ٹیسٹ بیٹر امام الحق ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ محسوس کررہے ہیں جس کے باعث وہ لنگڑا کر چل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں تاہم امام الحق ٹریننگ کے دوران پریکٹس نہیں کر رہے۔

ذرائر کے مطابق قومی بیٹرامام الحق کی ٹانگ میں دوبارہ کھچاؤ محسوس ہونے لگا ہے، امام الحق نے دائیں ٹانگ کےگھٹنے پر آئس بیگ لگا یا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ جس کے باعث امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ وہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں