پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی کار کی چابی چھپانے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
قصہ یہ ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کارٹون ماسک تھامے اپنی تصویر شیئر کی تھی جس پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کر رہے تھے کہ اوپننگ بلے باز بھی میدان میں کود پڑے۔
امام الحق نے اس تصویر کو دلچسپ اور پرمزاح تبصرے کے ساتھ شیئر کیا جس کو الفاظ کی مناسبت سے مشورہ بھی کہیں تو مناسب ہوگا۔
Sadkay 🥰wese wo car 🚗 ki key chupa ke rakhna mere se gayab na ho jaye 🧐🧐😂 https://t.co/60AIkInn8q
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) April 4, 2022
امام الحق نے اس تصویر پر رومن انگلش میں مختلف تاثرات والی ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ ” صدقے، ویسے وہ کار کی چابی چھپا کر رکھنا میرے سے غائب نہ ہوجائے”۔
واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں اعلیٰ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اور انہیں یہ کار انعام میں دے گئی تھی۔
بابر اعظم نے اس سیریز میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی تھی۔