پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش کی جا چکی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے شو میں اداکارہ ایمان علی بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔
اداکارہ کے ساتھ شو کے میزبان نے ایک گیم کھیلا جس میں پوچھے گئے سوالات پر صرف سچ پر مبنی جواب دینا تھا۔
ایمان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے، میں قدرتی طور پر بہت پیاری ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں کسی اداکارہ کے راز فاش نہیں کر سکتی، میری یہ عادت نہیں ہے، سب اداکارائیں مداحوں کے سامنے ہیں، سب کے چہرے دیکھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کتنے فیصد قدرتی خوبصورتی رکھتی ہے۔
اداکارہ کا پروپوزل سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار مجھے پروپوز کر چکے ہیں مگر ان سب میں سے ایک اداکار کی جانب سے بہت زیادہ اصرار کیا گیا تھا۔
ایمان کا پروپوز کرنے والے اداکار کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ مجھے ان صاحب کی حرکتیں پسند نہیں تھیں، شادی کے لیے انہوں نے بہت سنجیدہ انداز میں پروپوز کیا تھا، اُن کی اب شادی ہوچکی ہے۔
سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل
واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل ایک شو میں شریک ہوئی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں ملک چھوڑ کر جانے کا سوچ رہی ہوں۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کینیڈا میں ہیں، اس لیے جہاں وہ وہاں میں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے سوشل میڈیا سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا سے چڑ ہوتی ہے کیونکہ لوگ بہت بدتمیزی کرتے ہیں، میں سوشل پلیٹ فارمز پر ہونے والی تنقید کا جواب نہیں دیتی۔