تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایمان علی کی شوہر کے ساتھ نئی تصویر وائرل

پاکستانی اداکارہ اور سپر ماڈل ایمان علی کی شوہر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر بابر بھٹی کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں اداکارہ کے شوہر نے شلوار قمیص زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ماڈل شوہر کے کاندھوں پر ہاتھ رکھے خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

ایمان علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ماڈل اکثر اپنے شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ اور اپنے پروجیکٹس سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ایمان علی 2019 میں لاہور میں ایک نجی تقریب میں بابر بھٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں، ان کی شادی میں قریبی عزیز ودیگر نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ ایمان علی لیجنڈری مرحوم اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، انہوں نے اداکاری میں آنے سے پہلے ماڈلنگ میں اپنا نام روشن کیا تھا۔

اداکارہ اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ٹچ بٹن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

- Advertisement -