شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اداکارہ ایمان علی کی بہن رحما علی نے مداحوں کو والدہ حمیرا عابد علی کے انتقال کی اطلاع دی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں، ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘
ایمان علی نے بتایا کہ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب جامع مسجد سوئی گیس سوسائٹی، ڈیفنس فیز فائیو میں ادا کی جائے گی۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح ہے کہ ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی بھی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز سنہری دور میں پی ٹی وی سے کیا اور وہیں ان کی ملاقات عابد علی سے ہوئی اور دونوں نے پسند کی شادی کرلی۔
حمیرا عابد علی نے بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اداکاری چھوڑ دی اور ان کی پرورش پر توجہ دی۔
عابد علی نے پھر رابعہ نعمان سے دوسری شادی کرلی، حمیرا عابد علیی پھر کام کرتی رہیں اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔