منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ایمان مزاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ اڈیلہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر شریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کورہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا، ایمان مزاری کو نےاڈیلہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا۔

آج صبح اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ایمان مزاری کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی اور راجا نوید نے عدالت کو ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا اسکرپٹ عدالت میں پڑھ کر سناتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی تقریرکی فرانزک کروانی ہے۔

یاد رہے 20 اگست کو شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کیا گیا تھا ، بعد ازاں ڈیوٹی جج نےایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈکی استدعامستردکرتے ہوئےویمن پولیس اسٹیشن میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری پر جلسے کے این او سی کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، ریلی کو مخصوص علاقے تک محدود رکھنے کے بجائے سڑک کو بلاک کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں