اسلام آباد: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
انسداددہشت گردی عدالت سے آج ضمانت منظوری کے بعد ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
رہائی کے بعد ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ فیملی کے ہمراہ جیل سے روانہ ہو گئے ہیں۔
مقدمہ سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ تفتیش کےدوران ہادی علی کے انکشافات اور آہنی مکوں کے استعمال پر درج کیا گیا۔
اس سے پہلےٹریفک وارڈن کی مدعیت میں میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ دوران تفتیش ملزم ہادی علی نے اقرار کیا پولیس اہلکار پرآہنی مکوں سے حملہ کیا گیا، پولیس نے ہادی علی کی گاڑی سے مکا برآمد کیا اور بطور ثبوت پاس رکھا، ملزم نے آہنی مکا گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا دیا تھا جسے برآمد کیا گیا ۔
بعد ازاں سیشن عدالت میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کیخلاف آہنی مکا رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے ہادی علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت پیش کیا، یاسر محمود نے پولیس کی استدعا پر ہادی علی کو جوڈیشل کردیا۔
پولیس نے اے ٹی سی سے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کا راہداری ریمانڈ لےلیا۔