تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ’ایمان‘ دم توڑ گئی

کوالالمپور: ملائیشیا کی مشرقی ریاست میں واقع بورنیو جزیرے میں پالے جانے والے گینڈے کی نایاب نسل کی مادہ ’ایمان‘ ہفتے کے روز ہلاک ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی مشرقی ریاست صباح کے جزیرے بورنیو میں پالی جانے والی 25 سالہ ایمان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی جو 23 نومبر کو طبعی موت مر گئی۔

حکام نے مادہ گینڈے کو ’ایمان‘ کا نام دیا تھا۔ اہلکار کے مطابق ایمان بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف میں تھی، ڈاکٹرز نے پہلے ہی اُس کے ٹھیک نہ ہونے کی خبر دے دی تھی۔

محکمہ جنگلات کے اہلکار کا کہنا تھا کہ مادہ گینڈے کو 2014 میں پکڑا گیا تھا، اُس وقت ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے بتایا تھا کہ اس کے جسم میں کینسر پھیل چکا ہے۔

قبل ازیں رواں برس مئی میں ملائیشیا ہی میں سماٹری گینڈے کا اکلوتا نر بھی ہلاک ہو گیا تھا، ان دونوں کی ہلاکت کے بعد نایاب نسل کے گینڈے کی تعداد بہت کم رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سماٹری گینڈوں کا ایک جوڑا، انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے جنگلاتی علاقے میں رہائش پذیر ہے، ماہرین کی خواہش ہے کہ اُن کی افزائش ہو البتہ ایسا ممکن نظر نہیں آرہا۔

جنگلی حیات کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماٹری گینڈے میں نسل بڑھانے کی رغبت انتہائی کم ہے ، اس کے ناپید ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ ماہرین مزید بتاتے ہیں کہ کسی دور میں یہ گینڈے براعظم ایشیا کے کئی ملکوں بشمول انڈیا کے جنگلات میں پائے جاتے تھے مگر اب ان کے کی تعداد بہت کم رہ گئی۔

Comments

- Advertisement -