اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی سربراہی جنرل (ر) راحیل شریف نے کی، ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور، علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحادکی کاوشوں کوسراہا۔

قبل ازیں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں آج سعودی عرب سے دو روزہ دورے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پہلا دورہ ہے جس میں وہ سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کے مطابق فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وفد چیئرمین سینیٹ ، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں