اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

شہزاد خان بنگش چھٹی، امداد اللہ بوسال نئے چیف سیکریٹری کےپی تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سانحہ پولیس لائنز کے بعد صوبے میں اکھاڑ پچھاڑ، چیف سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہزاد خان بنگش کو عہدے سےہٹا دیا گیا، امداداللہ بوسال کو نیاچیف سیکریٹری کے پی تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کے مطابق شہزاد بنگش کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 18 نومبر 2021 میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں