پاکستان کے خلاف بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط منظور کرلی، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے یلے یہ دوسری قسط کی منظوری دی ہے۔
۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی قسط روکنے کے لیے کوششیں کیں جو ناکام ہوگئیں
یہ پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید
گزشتہ روز وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کا دورانیہ 37 ماہ، مالیاتی حجم 7 ارب ڈالر ہے، پروگرام کے تحت پاکستان کو 27 ستمبر کو 1.2 ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے لیے قرض کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 1.3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل سکتی ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے، پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی اہم شرائط پوری کیں.