ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف نے یوکرین کیلیے 15.6 بلین ڈالرز کا قرض منظور کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے قرض پروگرام منظور کر لیا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کے لیے 15.6 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے تاکہ تنازعات سے متاثرہ ملک کی معاشی بحالی میں مدد کی جا سکے۔

آئی ایم ایف کے مطابق روسی حملے نے یوکرین کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال سرگرمیاں تقریباً 30 فیصد تک سکڑ گئی ہیں جس سے اس کے سرمائے کا زیادہ تر ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

فنڈ بورڈ کے ذریعہ منظور شدہ 48 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) پروگرام کی مالیت تقریباً 15.6 بلین ڈالر ہے۔

آئی ایم ایف کا یہ پروگرام اس امدادی پیکیج کا حصہ ہے جس میں 115 بلین ڈالر کی مجموعی سپورٹ فراہم کی جانی ہے جس میں قرضوں میں ریلیف، گرانٹس اور کثیر جہتی اور دو طرفہ اداروں کے قرض شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے منظور شدہ قرض پروگرام کے تحت 15 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم چار سالوں کے دوران اقساط کی صورت میں یوکرین کو فراہم کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں