جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے جس کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کی ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری مل سکتی ہے، قرض پروگرام جولائی 2024 میں منظور ہوا تھا۔

قرض پروگرام کا دورانیہ 37 ماہ، مالیاتی حجم 7 ارب ڈالر ہے، پروگرام کے تحت پاکستان کو 27 ستمبر کو 1.2 ڈالر کی پہلی قسط ملی تھی، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے لیے قرض کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق 1.3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل سکتی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے، پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی اہم شرائط پوری کیںْ

دوسری جانب آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ اجلاس شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ہوگا پروگرا، ریزلینس سپورٹ فیسیلٹی پر غور کرے گا۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سپورٹ کا مقصد زرمبادلہ کےذخائرمیں بہتری ہے، پروگرام کا مقصد معاشی اصلاحات میں معاونت فراہم کرنا اور معاشی ترقی میں سپورٹ کرنا ہے۔

جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن حل نکل آئے گا اور حالیہ کشیدگی کم ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں