آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پنشن پر معمولی انکم ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے ماہانہ 4لاکھ روپے سے زائد کی پنشن پرمعمولی انکم ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معمولی انکم ٹیکس لگانےکا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی انکم ٹیکس کا پیغام دینا ہے ماہانہ 4لاکھ روپے پنشن پر 2.5فیصد کا معمولی انکم ٹیکس عائد ہو سکتا ہے۔
زیادہ پنشن لینے والے سول ملٹری اور عدلیہ سمیت تمام طبقے کے افراد ٹیکس کی زدمیں آئیں گے۔
آئندہ بجٹ میں متوسط تنخواہ دار پر انکم ٹیکس کی چھوٹ میں رعایت دینے پر غور کیا جارہا ہے، سالانہ 6لاکھ آمدن تک انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔
انکم ٹیکس کی چھوٹ ماہانہ 50ہزار آمدن سے زائد پر بھی دینےکی تجویز ہے۔