جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنےایک اور مطالبہ رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیتے ہوئے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی مالی نظم و ضبط بد انتظامی پر تشویش کا اظہارکردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری کارپوریشن میں مسلسل خسارے پرعدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اورگیس کے ترسیلی نقصانات کم کرنے پر بھی کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں ہوئی، پاکستان مسلسل توانائی کے شعبے میں نقصانات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیتے ہوئے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ پر بھی زور دیتے ہوئے کرپشن اور اداروں میں سرخ فیتہ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے کاروبار اور ٹیکس جمع کیلئے آسانی کا مطالبہ جبکہ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کی جلد از جلد نجکاری کا بھی مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے خسارے میں چلنے والے سرکاری بینکس، ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری سمیت پی آئی اے،اسٹیل ملزسمیت دیگراداروں کے نقصانات میں کمی لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں