پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، ہائی اوکٹین سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی مشاورت کے بعد ہائی اوکٹین پر لیوی میں 20 روپے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ایندھن ہائی اوکٹین پر لیوی 50 سے بڑھا کر  70روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر مقرر تھی، آئی ایم ایف کو ہائی اوکٹین پر  20 روپے لیوی کم رکھنے پر اعتراض تھا جسے اب دور کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 254 روپے63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 14 مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹرکی گئی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے سے ملنے والی اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ کی جائے گی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں