بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

ایک ارب ڈالر کا قرض چاہیئے تو…… آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کے فنڈ کے لئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کردی، نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان نے 1ارب ڈالرکی کلائمیٹ فنانسنگ پرزور دیا اور ٹیم کو کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورتوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو تیسری سہ ماہی میں نئے کلائمٹ فنانسنگ رعایتی قرضے پر راضی کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے 1 ارب کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزے کے بعد ملے گی۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزے کے بعد فنانسنگ کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فنانسنگ ملنے پر موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن کیساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی، آئی ایم ایف نے  فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کئے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہوگیا ہے، جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد موسمیاتی تبدیلی ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔

نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں