اسلام آباد : کلائمٹ فنانسنگ پروگرام پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر رعایتی قرض کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 25 ویں نئے قرض پروگرام کے لئے تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف وفد کیساتھ وفاق اور صوبائی حکام کے مذاکرات شیڈولڈ ہیں ، گرین بجٹنگ، کلائمیٹ اسپینڈنگ پرٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔
آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے ، کاربن لیوی عائد کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی اور آج سے 28 فروری تک آئی ایم ایف وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا۔
کاربن لیوی عائد کرنے،الیکٹریکل وہیکل اورسبسڈی پربھی بات چیت ہوگی جبکہ آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا۔
آج مذاکرات میں صرف کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر ہی مذاکرات ہوں گے اور آج مذاکرات میں وفاق اور صوبوں کے کلائمیٹ چینج کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کوایک سےڈیڑھ ارب ڈالرکا رعایتی قرض مل سکتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان کو دو سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا تاہم نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کرے گا۔