ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، جس سے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے جولائی میں 150 ارب کی اضافی بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے جولائی میں بجلی 5 کےبجائے 7 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، پاکستان کو طے اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2500ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے، رواں مالی سال کےاختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، جون تک رواں مالی سال گردشی قرضہ مقررہ ہدف سے 150 ارب سے زائد بڑھے گا۔

پاکستان نے گیس سیکٹرگردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے وزارت توانائی سے گردشی قرضہ میں اضافہ روکنےکیلئے تجویزکیساتھ پلان مانگ لیا اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال پاور،گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئےپلان شیئرکیاجائے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں